وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بحال کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بحال کرنے کی ہدایت کردی
وزیراعظم شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں. وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے ۔ وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گذشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلیٰ تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے. اس عمل کو ریورس کیا جائے اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے. ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے .انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے . وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔