انٹربینک میں ڈالر 199 روپے کی سطح پر آگیا

انٹربینک میں ڈالر 199 روپے کی سطح پر آگیا
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 76 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 199 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ 27 مئی کو کاروباری دن کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک دم 2.50 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد ڈالر 200 روپے کی سطح سے کم ہو گیا تھا۔ ڈالر کی قدر میں کمی اکا یہ رجحان سارا دن جاری رہا۔ جمعے کے روز کاروباری دن ختم ہونے پر ڈالر 199.76 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 2.50 روپے کی کمی کے بعد 201 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 26 مئی کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر 9 پیسے اضافے سے 202.01 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں پچاس پیسے اضافے سے ڈالر 203 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 اعشاریہ 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی یو ایس ڈالر کی قدر میں 3.30 روپے اضافہ دیکھا گیا تھا۔ 19 مئی کو وفاقی حکومت نے تمام لگژری آئٹمز کی امپورٹس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پاکستانی روپے پر پریشر میں کمی دیکھی گئی تھی لیکن گذشتہ پیر کے روز سے ایک بار پھر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا تھا جس میں بدھ تک تیزی دیکھی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔