عمران خان کاباب بند ہوچکا ہے ، سعیدغنی

عمران خان کاباب بند ہوچکا ہے ، سعیدغنی
صوبائی وزیر سعیدغنی نے میڈیاٹاک میں کہا کہ نہ نومن تیل ہوگا اور نہ رادھاناچے گی ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چھ دن بعد میں بھی کچھ نہیں کرسکتا پہلے کے پی سے تونکلے یہ کبھی چارسدہ کبھی پشاورکبھی مردان میں جلسے کررہاہے بلوچستان اورپنجاب میں بھی جلسے کرے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اب انتخابات عمران خان کی خواہش پرنہیں ہوگا ،ہرالیکشن یہ تنزلی کاشکارہونگے،عمران خان کو2018میں بھی 28فیصد جبکہ اپوزیشن جماعتوں کوسترفیصد ووٹ پڑاتھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انتہائی بزدل آدمی ہے کبھی امریکی سازش کی بات کرتا ہے اور اب وہ اسرائیل کوتسلیم کرنےکی بات کررہاہے ،جب سے وہ حکومت سے نکلا ہے بنی گالا چھوڑ کرپشاورجاکربیٹھا ہے صرف اس لئے تاکہ گرفتانہ نہ کرلیاجائے ،کسی بھی شہری کے بنیادی انسانی حقوق کی آزادی ہے مگر وہ کہتاہے میں ہنگامہ بھی کروں نقصان بھی کروں اورجیل بھی نہ جائوں ایف آئی آربھی نہ ہو ،وہ دھمکیاں دیتاہے اور لوگوں کوٹیکسزجمع کرنے سے بھی منع کیا اور بجلی کے بل جمع نہ کرنے کی بھی بات کی۔ صوبائی وزیر سعیدغنی کا مزید کہنا تھا کہ جب سے وہ حکومت سے نکلا ہے اب بنی گالا چھوڑ کرپشاورجاکربیٹھا ہے صرف اس لئے تاکہ گرفتانہ نہ کرلیاجائے،سناہے بیگم کوبھی پشاوربلایاہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قاسم سلیمان اورٹیریان کو بھی اپنے جلسوں میں دھرنوں میں بلائے، ہم بھی بلاتے ہیں عمران خان کانیریٹوکرپشن کے خلاف تھا ،یہ کرپٹ جماعت ہے اکبرایس بابرکے کیس میں ثابت ہوچکاہے کیونکہ انہوں نےپیسے لیکرٹکٹ دیئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اقتدارمیں آکرفرح گوگی اورگوگے پالے ان کویقین دلایاجائے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی یہ پاکستان کاوزیراعظم مودی کاایجنٹ بناہواہے ،ہرتقریرمیں انڈیاکی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتاہے وہ مودی کے لئے الیکشن مہم چلارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب سے بات نہیں ہوئی آڈیوکی تصدیق نہیں کرسکتا ، صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کابوجھ پڑھے گا لیکن ہمارےپاس اورکوئی راستہ نہیں تھا کیونکہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کرکے گیاتھا اور پیٹرولیم لیوی ہرماہ چارروپے بڑھانے کا معاہدہ کیاگیا اگرہم آئی ایم ایف کی بات مسترد کرتے توکوئی اداراپاکستانی حکومت کے ساتھ معاہدہ نہیں کرتا۔ آسان فیصلہ تھا کہ حکومت چھوڑدیتے ملک بحران کاشکارہوتا اور کوئی نگران معیشت سنبھال نہیں سکتاتھا۔ کیونکہ کوئی عالمی ادارا نگران حکومت سے معاہدہ نہیں کرتا اگرہم پیٹرول بجلی گیس پرسبسڈی دیتے تومراعت یافتہ لوگوں کوبھی فائدہ پہنچتا اس لئے ہم ٹارگیٹیڈ سبسڈی دیں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔