ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ
لاہور: ( پبلک نیوز) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپنی خدمات مزید سرانجام نہیں دے سکتا،جیسے نئے گورنر آئیں گے انہیں اپنا استعفی بھجوادوں گا۔ مزید پڑھیں : صدر مملکت نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی تھی، صدر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت دی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی سفارش کی تھی تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی پہلی سمری مسترد کر دی تھی جس پر وزیراعظم نے صدر مملکت کو دوبارہ سمری بھیجی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔