انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم دورے کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے، عزت مآب صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ d
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 30, 2022
اسلام آباد( پبلک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف 31مئی سے 2جون تک ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہو گا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان پہلےعالمی رہنما تھے جنہوں نے محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونےمبارکباددی۔ دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کے موقع پر ٹیلی فون پر بھی بات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں وزیر اعظم کے ساتھ وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ترکی کے دورہ پر جائیں گے۔ قبل ازیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ترکی کا دورہ پاکستان کے روایتی با اعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے. یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔