پنجابی گلوکار عثمان شفیق کے گانے “سسی ” نے دھوم مچا دی اور موسیقی کے شوقین افرد کے دل جیت لیے ہیں ۔ پنجابی موسیقی کی مقبولیت میں گذشتہ چند دہائیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، پنجابی فنکار جدید دھنوں کے انوکھے امتزاج کے لیے دنیا پھر میں مشہور ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پنجابی گانوں کا لوگ بے صبری سے انتظار کرتے ہیں ۔ 20 مارچ 2023 ءکو عثمان شفیق نے یوٹیوب پر “سسی” گانے کو ریلیز کیا تھا،یہ گانا ایک دل کو چھو لینے والی محبت کی کہانی ہے۔جس کی عکس بندی ترکی کے خوبصورت ترین شہر استنبول میں کی گئی ہے۔ پنجابی گانے “سسی” میں کرسٹینا نے اپنے جلوے بکھیرے ہیں،میوزک ویڈیو علی حمزہ کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی ہے۔ جبکہ اس گانے کی موسیقی اعزاز احمد نے ترتیب دی ہے۔ اپنی جادوئی آواز سے میوز ک انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والی پنجابی گلوکار عثمان شفیق نے کہا ہے کہ “سسی” میرے لیے ایک خاص گانا ہے، میں محبت اور قربانی کی لازوال کہانی کے ساتھ انصاف کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ استنبول میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا، مجھے یقین ہے کہ دیکھنے والے اس کی خوبصورتی کو سراہیں گے۔