سعودی عرب میں زم زم الیکٹرانک پلیٹ فارم کا آغاز

سعودی عرب میں زم زم الیکٹرانک پلیٹ فارم کا آغاز
ریاض: سعودی عرب میں ز م زم الیکٹرانک پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا ہے ، جس کا مقصد تکنیکی نظام اور تربیت یافتہ انسانی کیڈرز کے ذریعے اعلی معیار کے مطابق تیار آب زم زم کی بوتلیں بغیر کسی رکاوٹ کے عازمین کی رہائش گاہوں تک پہنچانا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق زم زم کمپنی میں سیزنل ورک کے ڈپٹی جنرل سپروائزر ریان نے کہا کہ زم زم پلیٹ فارم کے ذریعے تمام حاجیوں کی رہائش گاہوں کی رجسٹریشن اور ان کا ڈیٹا مکمل کیا جائے گا ۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ الیکٹرانک ٹریک اور مرکزی حج پلیٹ فارم کا ڈیٹا ایک جیسا ہو۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رہائش گاہوں کو الیکٹرانک طریقے سے نمبر دیئے گئے ہیں۔ ریان نے کہا کہ یہ حج سیزن کا آفیشل پلیٹ فارم ہےجو حجاج کے گھر تک آب زم زم کی ترسیل کو یقینی بنائے گا۔ اس میں اعداد و شمار کو دیکھا جائے گا اور کام کی رفتار کو بہتر بنایا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم انٹرنیٹ کے ساتھ اور اس کے بغیر بھی کام کرتا ہے جس کا مقصد بغیر کسی تاخیر یا خلل کے کام جاری رکھنا ہے۔ زم زم کمپنی میں سیزنل ورک کے ڈپٹی جنرل سپروائزر ریان نے کہا کہ زم زم کے پلیٹ فارم پر کام کئی مراحل سے گزرتا ہے۔ ان مراحل کا پلیٹ فارم پر رجسٹریشن سے شروع ہوتا ہے۔ کنٹرول سنٹر سے گزرنا، پروسیسنگ اور نقل و حمل، حجاج کرام کے سپروائزر اور گاڑی کے ڈرائیور کے درمیان ہم آہنگی پیدا اور نقل و حمل کے محفوظ ذریعہ سے پانی کی ترسیل اور دیگر مراحل شامل ہیں۔ واضح رہے الزمزمہ کمپنی اپنے ویژن کے ذریعے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بیت اللہ شریف آنے والوں کو ٹیکنالوجی اور مہارت کے جدید ترین ذرائع سے ہم آہنگ کرکے خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔