ارشد شریف قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

ارشد شریف قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
کیپشن: Arshad Sharif murder case: Notice issued to the Attorney General on the request for setting up a judicial commission

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت مانگی ہے۔

جمعرات کے دن اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران درخواست گزار صحافی حامد میر اپنے وکیل شعیب رزاق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے یوٹیوبر عمران ریاض اور صدیق جان کی جانب سے اس درخواست میں پٹیشنر بننے کی متفرق درخواست کو بھی منظور کرلیا۔

سماعت کے دوران بیرسٹر شعیب رزاق نے کہا کہ ارشد شریف کیس میں سپریم کورٹ میں کچھ نہیں ہو رہا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے تو ہائی کورٹ کو یہ کیس نہیں سننا چاہیے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم اٹارنی جنرل کو نوٹس کر کے ان سے معاونت مانگ لیتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News