(ویب ڈیسک ) ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہر دن کیلئے بیڈ شیٹس اور تکیے کے رنگ مختص کردیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطاق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو بیڈ شیٹس کے ہردن کیلئے مخصوص رنگ پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق پیر اور جمعرات کو نیلے رنگ کی بیڈ شیٹس اور تکیے استعمال ہونگے،منگل اور جمعہ کو سفید رنگ ہی بیڈ شیٹس اور تکیے استعمال ہونگے جبکہ بدھ ہفتہ اور اتوار کو بیڈ شیٹس اور تکیے سرمئی رنگ کے ہونگے۔