سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) آئی آئی ٹی بمبئی کے گریجویٹ پیراگ اگروال کو جیک ڈورسی کی جگہ ٹویٹر کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ ڈورسی نے پیر کی شام استعفیٰ دیا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر چیف ٹیکنیکل آفیسر اگروال کو سی ای او مقرر کیا۔ کمپنی کے بیان کے مطابق، "بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر پیراگ اگروال کی بطور سی ای او تقرری کی فوری طور پر منظوری دی۔ پیراگ اگوال کون ہے؟ پیراگ اگروال گذشتہ ایک دہائی سے ٹویٹر کیساتھ منسلک ہیں۔ ٹویٹر کو بطور سپیشل سافٹ ویئر انجینئر جوائن کیا اور پھر چیف ٹیکنالوجی آفیسر بن گئے۔ ٹویٹر سے پہلے، پیراگ اگروال نے مائیکروسافٹ، یاہو اور اے ٹی اینڈ ٹی لیبز کے ساتھ کام کیا۔ پیراگ اگروال نے آئی آئی ٹی بمبئی سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ https://twitter.com/paraga/status/1465349749607854083?s=20 پیراگ اگروال کی خاصیت پیراگ اگروال نے ہندوستانی نژاد سلیکون ویلی کے سی ای اوز کے ایک گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے جس میں سندر پچائی اور ستیہ نڈیلا جیسے نام شامل ہیں۔ پیراگ بہت شائستہ، ملنسار اور نرم مزاج ہیں۔ اگروال نے اپنی سکول کی تعلیم اٹامک انرجی کیندریہ ودیالیہ سے حاصل کی۔