پیرس: (ویب ڈیسک) پیرس سینٹ جرمین اور ارجنٹائن کے فارورڈ لیونل میسی نے ساتویں بار سال کے بہترین فٹبالر کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا ہے۔ 34 سالہ میسی نے اپنے ملک ارجنٹائن کو اس سال کوپا امریکہ جیتنے میں مدد کی اور 2021ء میں ہی انہوں نے 40 بین الاقوامی گول سکور کیے۔ جن میں سے 28 بارسلونا کے لیے، چار اس کے نئے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے اور آٹھ ارجنٹائن کے لیے تھے۔ اس سال کے ایونٹ میں بائرن میونخ اور پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوینڈوسکی دوسرے، چیلسی اور اٹلی کے مڈفیلڈر جورجینہو تیسرے اور ریال میڈرڈ کے فرانسیسی اسٹرائیکر کریم بینزیما چوتھے نمبر پر رہے۔ https://twitter.com/Teryll07/status/1464459494021160963?s=20 دنیا بھر سے 180 صحافیوں نے بیلن ڈی اور کے فاتح کے انتخاب کے لیے ووٹ دیا۔ سال 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔ ایک سال کے علاوہ 2008 سے 2019 کے درمیان یہ ایوارڈ میسی یا رونالڈو کو دیا گیا ہے۔ صرف 2018 میں یہ کروشیا کے مڈفیلڈر لوکا موڈریک نے جیتا تھا۔ https://twitter.com/PSG_English/status/1465452236922933260?s=20 میسی پہلے ہی یہ اعزاز سب سے زیادہ جیتنے والے کھلاڑی بن چکے ہیں۔ میسی اس سے قبل 2009، 2010، 2011، 2012، 2015 اور 2019 میں بھی یہ اعزاز جیت چکے ہیں۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد میسی نے کہا: "یہاں دوبارہ آنا ناقابل یقین ہے۔ دو سال پہلے میں نے سوچا کہ یہ آخری بار مل رہا ہے۔ اس کے بعد لوگ مجھ سے پوچھنے لگے کہ میں کب ریٹائر ہونے جا رہا ہوں۔" اب میں یہاں دوبارہ پیرس میں ہوں اور میں بہت خوش ہوں۔" https://twitter.com/ESPNFC/status/1465444697439191051?s=20 لیونل میسی کا کہنا تھا کہ "یہ سال میرے لیے خاص ہے۔ پہلے کوپا امریکہ کی جیت اور اب یہ اعزاز۔ کوپا امریکہ میں برازیل کے خلاف ایک صفر سے جیت بہت خاص تھی۔ ارجنٹائن کے لیے یہ خوشی کی بات تھی۔ یہ کہنا کہ یہ میری زندگی کا بہترین سال ہے یا نہیں، لیکن مشکل وقت اور تنقید کے باوجود ارجنٹائن کا ٹائٹل جیتنا یقینی طور پر میرے لئے فخر کی بات ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس 10 جولائی کو ارجنٹائن نے برازیل کو شکست دے کر جنوبی امریکا کے ممالک کے درمیان کھیلے گئے کوپا امریکا ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ https://twitter.com/francefootball/status/1465478220208291841?s=20 میسی نے دوسرے نمبر کے رنر اپ پولینڈ کے کپتان لیوینڈوسکی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ "رابرٹ گذشتہ سال اسے جیتنے کے حقدار تھے۔ لیوینڈوسکی نے 2021 میں جرمن کلب بائرن کے لیے 53 گول کیے اور انھیں سال کے بہترین اسٹرائیکر کا ایوارڈ دیا گیا۔ بیلن ڈی آر کے لیے منتخب کیے گئے 30 کھلاڑیوں میں سے چودہ فی الحال انگلینڈ کی پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہیں، پانچ چیلسی اور مانچسٹر سٹی سے۔