بھارتی گلوکار شیری مان نے پاکستانی لڑکی سے شادی کر لی

بھارتی گلوکار شیری مان نے پاکستانی لڑکی سے شادی کر لی

ویب ڈیسک:معروف بھارتی پنجابی گلوکار شیری مان نے پاکستانی لڑکی پری زاد سے شادی کر لی. انہوں نے تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ کی آنکھیں میرے شراب چھوڑنے کا سبب ہیں۔ لو یو پری زاد!! شیری مان کا اپنی سٹوری میں کہنا تھا کہ اہلیہ کو شراب سے سخت نفرت ہے تو اس لیے اب انہیں معاف رکھا جائے۔ /p>

View this post on Instagram

A post shared by Sharry Mann (@sharrymaan)

گلوکار کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی بیگم کے کہنے کے مطابق ہی چلیں گے، نہیں تو انکے لیے مشکل ہو جائے گی.

شیری مان نے پنجابی میں لکھا کہ ’ہن گاہ پاہ دیواں گے، کیونکہ جو مینوں مل گیا اوہدے اتے کج نہیں‘ ساتھ ہی انہوں نے تمام شائقین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’رب سب کو ایسی ہی گھر والی دے۔‘ ’آپ کے لیے بھابھی پاکستان زندہ باد۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Sharry Mann (@sharrymaan)

پنجابی گلوکار نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ پہلے جو فیس بک پر ملی وہ آج ٹورونٹو میں مل گئی ہے۔ آپ کی بھابھی کہہ رہی ہیں کہ آج میری اکیلے فوٹو لگاؤ۔۔ ان آنکھوں نے دارو چھڑا دی ہے جٹو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔