اسرائیل کیجانب سے معصوم شہریوں کا اندھا دھند قتل نا قابل قبول ہے، ہسپانوی وزیر اعظم

اسرائیل کیجانب سے معصوم شہریوں کا اندھا دھند قتل نا قابل قبول ہے، ہسپانوی وزیر اعظم
اسپین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شہریوں کا اندھا دھند قتل ناقابل قبول ہے۔ غزہ میں شہری ہلاکتوں کی بڑی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ انہیں شک ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کر رہا ہے۔ اسپین کے وزیراعظم نے ہسپانوی سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ "ہم جو فوٹیج دیکھ رہے ہیں اور بچوں کی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مجھے شدید شک ہے کہ [ اسرائیل] بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کر رہا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں لڑکوں اور لڑکیوں سمیت معصوم شہریوں کا اندھا دھند قتل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سانچیز نے یورپی یونین سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہسپانوی حکومت اپنے طور پر ایسا کر سکتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔