جگر کے سرطان میں مبتلا پپو سائیں کیلئے حکومتی امداد

جگر کے سرطان میں مبتلا پپو سائیں کیلئے حکومتی امداد

پبلک نیوز: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے ڈھول آرٹسٹ پپو سائیں کی ہسپتال میں عیادت کی، اور انہیں دو لاکھ کا چیک پیش کیا ۔

خیال احمد کاسترو کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھول آرٹسٹ پپو سائیں پی کے ایل آئی میں زیر علاج ہیں۔ انہیں علاج کی بہترین سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ پپو سائیں کو جگر کے سرطان کا عارضہ لاحق ہے۔

وزیر ثقافت کا کہنا تھاپپو سائیں کی بہتر دیکھ بھال کے لئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ پپو سائیں نے بین الاقوامی سطح پر ڈھول کی تھاپ سے پنجابی کلچر کی ترجمانی کی۔ پپو سائیں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پپو سائیں جلد از جلد صحت یاب ہو کر گھر لوٹیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔