اسلام آباد پولیس کے پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے

اسلام آباد پولیس کے پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو لانگ مارچ کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے یا دینے والوں کی تلاش ہے، پولیس مختلف رہنماؤں کے گھروں میں پہنچی، چھاپے راجہ خرم نواز اور راجہ ذوالقرنین کے ڈیروں پر مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو جن 23 مقامی عہدیداروں کی تلاش ہے ان کی لسٹ سامنے آ گئی، چھاپوں کی اطلاع سے قبل ہی مقامی عہدایدار نامعلوم مقامات پر شفٹ ہو گئے، لسٹ میں سرگرم کارکنوں کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں راجہ قیصر، نیاز اللہ نیازی، جمیل عباسی، زوہیب خان کے نام شامل ہیں۔ جمیل عباسی، راجہ محمد بابر، چوہدری نثار وغیرہ کو بھی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس مطلوبہ افراد کے حوالے سے انفارمیشن اکٹھی کر رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔