این اے 45 ضمنی انتخاب: عمران خان 3ہزار ووٹ لیکر آگے

این اے 45 ضمنی انتخاب: عمران خان 3ہزار ووٹ لیکر آگے
خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے۔ این اے 45 کرم کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے،143 میں سے 25 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان 3 ہزار ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار ملک جمیل احمد خان 2 ہزار 270 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ خیال رہے کہ این اے 45 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔ خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوئی۔ اس حلقے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ڈی ایم کے امید وار جمیل خان سمیت 16 امیدوارمیدان میں ہیں۔ عمران خان اور جمیل خان میں کاٹنے کا مقابلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبد الرؤف خان کا کہنا ہے کہ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے۔ حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 انتہائی حساس اور 119 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔