پاکستان 6 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرے گا

پاکستان 6 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرے گا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے وزیر اعظم یوٹیلیٹی اسٹورز پیکیج پر مزید ایک ماہ کی توسیع دے دی۔ وزارت صنعت و پیداوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز پیکیج پر تفصیلی سمری پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث نظر ثانی شدہ سمری پیش کی جائے۔ کمیٹی نے مزید 6 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کے ٹینڈر کی منظوری دے دی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن کے لیے 8 کروڑ 33 لاکھ کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔ دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل نے معیشت کے 14 شعبوں میں اصلاحات تیار کی ہیں۔ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے لیے مختلف اسکیموں کا آغاز کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔