سمندری طوفان: تیسرا الرٹ جاری، ساحل پر دفعہ 144 نافذ

سمندری طوفان: تیسرا الرٹ جاری، ساحل پر دفعہ 144 نافذ
کراچی (ویب ڈیسک) شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل سے متعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے تیسرا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 12گھنٹے سے ڈپریشن مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھتا ہوا پایا گیا ہے۔ یہ ڈپریشن شہر قائد کے مشرق اور جنوب مشرق سے قریباً 240کلو میٹر کی دوری پر ہے جبکہ ٹھٹھہ سے دوری 200 کلومیٹر ہے اور اورماڑہ اس ڈپریشن سے 410کلومیٹر دور ہے۔ دوسری جانب ساحل سمندر پر نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے نوٹیفیشکن بھی جاری کر دیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ پابندی متوقع طوفان شاہین کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نوید شیخ کا کہنا ہے کہ پابندی 5 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ انھوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے اپیل کی کہ شہری ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر عمل کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔