امریکا نے آواز سے پانچ گنا تیز رفتار میزائل تیار کر لیا

امریکا نے آواز سے پانچ گنا تیز رفتار میزائل تیار کر لیا
واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک) امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون کا اعلان سامنے آیا ہے کہ ہائپر سونک میزائل کا کامیاب آزمائشی تجربہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا میزائل ہے جو واشنگٹن سے بیجنگ تک کا سفر صرف دو گھنٹوں میں طے کر سکتا ہے۔ پنٹاگون کے ذیلی ادارہ ’’ڈارپا‘‘ کی زیر نگرانی ریتھیون ٹیکنالوجیز اور نارتھروپ گرومین باہمی اشتراک سے یہ کامیاب تجربہ گزشتہ ہفتے کیا۔ ہائپر میزائل آواز کی رفتار سے بھی پانچ گنا تیز ہے اور دوران پرواز اپنے موجود ہوا جو جذب کرتے ہوئے اس کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے پاس اس سے قبل بڑی تعداد میں ہائپرسونک میزائل موجود ہیں۔ رواں برس جولائی میں روس کی جانب سے زرکون نامی نئے ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔