پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16 روپےکمی کا امکان ہے۔وزارت خزانہ آج نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16روپے تک کمی کا امکان ہے ، پیٹرول ساڑھے سات روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 16 روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔ لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی متوقع ہے، وزارت خزانہ آج وزیراعظم کی مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔