امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی

امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد: سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی ۔ سائفر کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیوکا دوسرا حصہ سامنے آگیا ہے. سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمودقریشی، اسد عمر اور اعظم خان کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔ آڈیو میں عمران خان نے کہا کہ شاہ جی،کل ہم تینوں نے اور وہ فارن سیکرٹری ،اس میں ہم نے صرف کہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے اس کے چپ کر کے منٹس لکھ لے۔ آڈیو میں اعظم خان پوچھتے ہیں کہ یہ سائفر 8، 9 کو آیا ہے، یا 8 کو آیا ہے؟ عمران خان نے جواب دیا کہ لیکن میٹنگ 7 کو ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو امریکیوں کا نام لینا ہی نہیں، اس ایشو پرپلیز، کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے ،کہ کس ملک سے سے لیٹر آیا، میں کسی کے منہ سے ملک کا نام نہیں سننا چاہتا۔ اسد عمر نے سوال کیا کہ آپ جان بوجھ کر لیٹر کہہ رہے ہیں کیونکہ وہ تو میٹنگ ٹرانسکرپٹ ہے،جواب میں عمران خان نے کہا کہ لیٹر یا میٹنگ ٹرانسکرپٹ ایک ہی چیز ہے،اب لوگوں کو تو ٹرانسکرپٹ کی سمجھ نہیں آنی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی سائفر سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی تھی، آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔ اعظم خان کو آڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں، اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود اور فارن سیکرٹری کی جس میں شاہ محمود لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے وہ میں منٹس میں کر دوں گا، فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے‘۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔