ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے 10 افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دے دی،صوبائی پروموشن بورڈ ون کی سفارشات پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعدد افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی۔
تفصیلات کےمطابق 5 افسران کی ترقی مختلف اعتراضات کے باعث روک لی گئی، ترقی کی منظوری پانے والے افسران میں نائلہ طیب، طارق خان، محمد نواز ،محمد اسلم، عطاء الحق، معین احمد، میثم عباس، محمد ارشد ، صفیع اللہ اور محمد حنیف شامل ہیں۔
اسد عباس کو گریڈ 19 کے لئے ان فٹ کرار کر کے کیس ڈیفر کر دیا گیا،آغا ظہیر بھی گریڈ 19 کے لئے فٹ نہیں،نوید عالم ،غضنفر علی عباس ،احسان الحق کا کیس بھی فٹنس کے باعث ڈیفر کر دیا گیا۔
ڈیفر شدہ افسران کے کیسز کی ایک سال نگرانی کے بعد دوبارہ پروموشن کے لئے نامزد کیا جائے گا،محکمہ ایس اینڈ جی اے دی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔