کابل ( ویب ڈیسک ) امریکہ نے پیر کو افغانستان سے اپنی افواج کا انخلا مکمل کیا جس کے ساتھ ہی 20 سالہ جنگ کا خاتمہ اور طالبان کے اقتدار میں واپسی کا اختتام ہوا۔ اس تاریخی موقع پر افغان سرزمین چھوڑنے والا آخری امریکی فوجی میجر جنرل کرس ڈوناہیو تھا ۔ امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری کی جانیوالی ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ”افغانستان سے نکلنے والا آخری امریکی فوجی: میجر جنرل کرس ڈوناہیو، 82 اے بی این ڈویژن کا کمانڈنگ جنرل ، امریکی سی ون تھرٹی میں 30 اگست 2021 کو سوار ہوا جس کے ساتھ کابل میں امریکی مشن کا خاتمہ ہوا۔ https://twitter.com/DeptofDefense/status/1432492782837501956 اس تاریخی انخلا کے ساتھ ہی امریکہ اور اس کے نیٹو شراکت دار افغانستان سے ذلت آمیز اور جلد بازی میں نکلنے پر مجبور ہوئے۔ پچھلے دو ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر اور افراتفری سے فضائی انخلاء کے تناظر میں ، وہ ہزاروں افغانیوں کو پیچھے چھوڑ کر گئے ہیں، الجزیرہ نے طالبان کے ترجمان قاری یوسف کے حوالے سے لکھا: "آخری امریکی فوجی کابل ائیرپورٹ سے روانہ ہوا اور ہمارے ملک نے مکمل آزادی حاصل کرلی۔"