اسلام آباد (پبلک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 115 روپے 3 پیسے ہو گی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 80 پیسے مقرر ہوئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 77 پیسے ہو گی۔