پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر سیلاب متاثرین سے خطاب کر رہی تھیں کہ اچانک میز ٹوٹ گئی اور وہ لڑ کھڑا کر گرگئیں۔ تفدصیلات کے مطابق مریم نواز نے جنوبی پنجاب کےسیلاب زدہ علاقوں کادورہ کیا، مریم نواز نے متاثرہ عورتوں اوربچوں سے ملاقات بھی کی۔ سیلاب متاثرین سے خطاب کےدوران میزٹوٹ جانےسے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازگرگئیں۔تاہم مریم نواز نے اسی جگہ کھڑے ہوکر خطاب مکمل کیا۔ مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ میں راجن پور میں آپکے دکھ درد تکلیف میں شامل ہونے آئی تھی لیکن جو پیار مجھے آج راجن پور سے ملا ہے اسکے لیے میں آپ سب کی شکر گزار ہوں، آپکے مال مویشی فصلیں جو سیلاب میں تباہ ہوگئیں ہیں انشاءاللہ انکا ازالہ کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف صاحب نے کہا جہاں جہاں لوگ تکلیف میں ہیں بیٹی جاؤ انکا ساتھ دو,میں دکھ کی اس گھڑی میں آپکے ساتھ شامل ہونے آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپکی امداد کیلیے جتنا بھی سامان یہاں آئے وہ کم ہے میں جانتی ہوں تکالیف بہت زہادہ ہیں آپکو اپنے گھروں کو چھوڑ کر خیموں میں آباد ہیں.جسے اپنا گھر چھوڑنا پڑے وہ تکلیف وہی جانتا ہے۔