آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے، آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور آٹھواں جائزہ مکمل ہونے پر قسط جاری کی ہے۔آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دینے کا اعلان کیا تھا اور پاکستان کیلئے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔