وادی کمراٹ میں سیلاب ، 400 سیاح پھنس گئے

flood in kumrat 400 tourists stranded
کیپشن: flood in kumrat 400 tourists stranded
سورس: google

ویب ڈیسک :صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں واقعہ سیاحتی مقام کمراٹ میں تیز بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔400 سیاح پھنس گئے ۔
وادی کمراٹ کو جانے والی سڑک تین مقامات پر دریا میں بہہ گئی ہے جبکہ علاقے میں رابطہ پل کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے راستے مکمل منقطع ہو چکے ہیں۔
 بری کوٹ، کلکوٹ اور پتراک کے مقام پر سڑک دریا میں بہہ گئی جبکہ سیلاب کی وجہ سے ہوٹلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’400 کے قریب سیاح اس وقت کمراٹ میں موجود ہیں جن کے لیے تین ہوٹلوں میں مفت رہائش اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان ہوٹلوں میں 100 سے زائد افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔
ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق جن سیاحوں کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں وہ سفر نہیں کر سکتے۔ تاہم جو مقامی ٹرانسپورٹ سے آئے تھے ان کو بڈگوئی ٹاپ کے راستے سے نکال رہے ہیں۔‘
 تمام سیاح اس وقت محفوظ مقام پر موجود ہیں، فی الحال کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر دیر وقار خان کے مطابق کمراٹ ٹوارسٹ پوائنٹ سیلاب سے محفوظ ہے تاہم کچھ مقامات پر راستے بند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو کالام کے راستے نکال رہے ہیں، پولیس اور مقامی لوگ سیاحوں کی مدد کے لیے موقع پر موجود ہیں۔
دوسری جانب بارش کے بعد اپر چترال مروئی بالا کے مقام پر برساتی نالہ نکل آیا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل رہی تاہم ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر اور اپر چترال کو جانے والے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
 

Watch Live Public News