پریمیم ویڈیو گیم :بلیک میتھ ووکونگ کی 3 دن میں 1 کروڑ کاپیاں فروخت

black meth wukong games 100 million copies sold
کیپشن: black meth wukong games 100 million copies sold
سورس: google

ویب ڈیسک :ویڈیو گیمز بنانے والی چینی کمپنی گیم سائنس نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ریلیز ہونے والی اس کی پریمیم ویڈیو گیم بلیک مِیتھ: ووکونگ کی ریلیز کے محض تین روز میں اس کی ایک کروڑ اور دس دنوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو گئیں۔

گیم سائنس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا: ’آپ کی حمایت اور محبت کے لیے دنیا بھر کے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ۔ یہ ایک زبردست گیمنگ ویک اینڈ ہے۔‘

  بلیک مِیتھ: ووکونگ ایک ایکشن آر پی جی ویڈیو گیم ہے، جسے کلاسیکی چینی ناول ’جرنی ٹو دی ویسٹ‘ سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا۔

یہ گیم 19 اگست کو کمپیوٹرز (پی سی) اور پلے سٹیشن فائیو کے لیے پوری دنیا میں لانچ کی گئی تھی۔

بین الاقوامی  ڈیٹا اور بزنس انٹیلیجنس پلیٹ فارم سٹیٹسٹا کے مطابق بلیک مِیتھ: ووکونگ کی لانچ کے پہلے روز 45 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں، جب کہ ہاکگ کانگ کے اخبار ساؤتھ چائینا مارننگ پوسٹ کے مطابق 29 اگست تک اس گیم کی ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی تھیں۔

سفری سہولتیں فراہم کرنے والی ویب سائٹ ٹرِپ ڈاٹ کام کے مطابق چین کی اب تک کی سب سے بڑی یہ ویڈیو گیم مہمانوں کو پیش کرنے والے ہوٹلوں میں بکنگ میں بے اندازہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

 اس سے قبل دنیا میں پلے سٹیشن کی سب سے تیزی سے بکنے والی ویڈیو گیم ’ایرو ہیڈز ہیل ڈائورز‘ تھی، جس کی لانچ کے تین ماہ میں ایک کروڑ 20 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

بلیک متھ: ووکونگ عالمی سطح پر ایک بہت بڑی ہٹ گیم ہے، لیکن یہ خصوصاً چین میں زیادہ مقبول ہے، جہاں سٹیم کنکرنٹ کے لحاظ سے اس کے سب سے زیادہ کھلاڑی موجود ہیں۔ لیکن یہ دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی کھیلی جاتی ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں، نیکو پارٹنرز میں ریسرچ اینڈ انسائٹس کے ڈائریکٹر ڈینیل احمد نے کہا کہ بلیک متھ: ووکونگ کی فروخت میں کامیابی ’چینی گیم ڈویلپمنٹ سٹوڈیوز کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور عزائم اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی ان کی صلاحیت کی نمائندگی کرتی ہے۔‘

احمد نے ایکس پر لکھا کہ سٹیم ’چینی کھلاڑیوں (جو بنیادی طور پر پی سی پر کھیلتے ہیں) کی طرف بڑے جھکاؤ کی وجہ سے اب تک ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔‘

Watch Live Public News