دوران واردات معصوم بچوں کو ڈھال بنانے والے خطرناک ڈاکو گرفتار

دوران واردات معصوم بچوں کو ڈھال بنانے والے خطرناک ڈاکو گرفتار
کیپشن: دوران واردات معصوم بچوں کو ڈھال بنانے والے خطرناک ڈاکو گرفتار

ویب ڈیسک: کراچی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے واردات کے دوران معصوم بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے والے خطرناک ڈاکو گرفتار کرلیے ہیں۔ 

ایس ایس پی سنٹرل ذیشان صدیقی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یوسف پلازہ مچھلی مارکیٹ سے 2 خطرناک ڈاکو گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان واردات کے وقت معصوم   بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لاتے تھے۔ ملزمان تلاشی سے بچنے کے لئے بچے کو ساتھ لاتے تھے۔ 

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 7روز قبل یوسف پلازہ میں انڈوں کی دکان لوٹی۔ واردات کے وقت بھی ملزمان معصوم بچے کو ساتھ بٹھاکر لائے تھے۔ ملزمان نے دکان سے نقد رقم اور انڈوں کے متعدد کریٹ لوٹے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ 

ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ مبینہ ٹاؤن کی حدود سے چوری شدہ ہے۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 347/2024 بجرم دفعہ 381/اے تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج ہے۔ ملزمان کی شناخت اصغر اور فرید کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 106/2024 بجرم 23/1/ اے درج کرکے مزید تفتیش کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News