ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل سے لاعلم،بیرسٹر گوہر نے کہا ہمیں حکومتی کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں کسی نے نہیں بتایا۔
تفصیلات کےمطابق بیرسٹر گوہر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بات چیت کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل اچھی بات ہے،ہماری طرف سےبات چیت کا اختیارمحمود اچکزئی کو دیا گیا ہے،محمود اچکزئی کے حکومت سے مذاکرات کرنے پر اعتراض نہیں۔
بیرسٹر گوہرکا کہناتھا کہ محمود اچکزئی حکومتی کمیٹی سےبات چیت کر کے تجاویز لاتے ہیں تو غور کریں گے،بانی چیئرمین نے بھی ہفتوں پہلے محمود اچکزئی کو بات چیت کی اجازت دے رکھی ہے،محمود اچکزئی سے مذاکرات کب اور کس بنیاد پر کرنے ہیں یا حکومت کی صوابدید ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں،خواجہ آصف نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے ساتھ مذاکرات پر جو بات چل رہی ہے میں اس ٹیم کا ممبر نہیں ہوں۔