منکی پاکس کے مزید 5 مشتبہ کیس سامنے آگئے

منکی پاکس کے مزید 5 مشتبہ کیس سامنے آگئے

ویب ڈیسک: پشاور  ائیرپورٹ پر دوران اسکریننگ منکی پاکس کے مزید 5 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، پانچوں افراد کو پولیس سروسز  ہسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق  تمام  مشتبہ  افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے  بھجوائے ہیں، پشاور ائیرپورٹ  پر ابھی تک 23 ہزار 658 مسافروں کی اسکریننگ ہوچکی ہے، طورخم بارڈر پر 22 ہزار 67  افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے، درہ زندہ کے سرحدی علاقے پر 123 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

قبل پشاور ائیرپورٹ پر   منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے ایک کیس کا نتیجہ مثبت آیا ہے, ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران دونوں مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد دونوں افراد کو بارڈر ہیلتھ سروسز  عملے نے آئسولیٹ کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں افراد کے نمونے  پشاور ریفرنس پبلک لیبارٹری خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھیجےگئے تھے ان میں سے ایک کیس پازیٹو  آگیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس ٹیسٹ پازیٹو آنے  والا شہری پشاور کا رہائشی ہے، متاثرہ شخص کے سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے جب کہ متاثرہ شخص کے کانٹیکٹ ٹریسنگ کی اسکریننگ کی جا رہی ہے,حالیہ ایمرجنسی کے بعد خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے کوآرڈینیٹر صحت ڈاکٹرمختار کا کہنا ہےکہ حکومت پاکستان نے عوام کو منکی پاکس سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر حکمت عملی بنارکھی ہے، تمام ائیرپورٹس پربارڈر ہیلتھ سروسز کا اسٹاف کام کر رہا ہے۔
 

Watch Live Public News