لیگی رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ، مریم اور شہبازشریف کی مذمت

لیگی رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ، مریم اور شہبازشریف کی مذمت
لاہور(پبلک نیوز) مرکزی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ۔ پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہے۔اللّہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ سب سے دعا کی درخواست ہے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلال یاسین پر فائرنگ دہشت گردی ہے۔ مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ بلال یاسین کی زندگی اور صحت کے لئے فکر مند ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے پارٹی کارکنان اور قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ بلال یاسین کی زندگی اور صحت کے لئے دعا فرمائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔