لاہوریئےخبردار۔۔!ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی، ون ویلنگ،کچھ بھی کیا توسیدھے اندر

لاہوریئےخبردار۔۔!ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی، ون ویلنگ،کچھ بھی کیا توسیدھے اندر
کیپشن: لاہوریئےخبردار۔۔!ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی، ون ویلنگ،کچھ بھی کیا توسیدھے اندر

ویب ڈیسک: سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پرہوائی فائرنگ، ہلڑبازی، ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی،و ن ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کے تدارک کیلئے ناکے لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا منشیات اور شراب کی خریدو فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف موثر اقدامات یقینی بنائیں،نوجوان ون ویلنگ،بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں ورنہ سخت ایکشن ہو گا،قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نیوائیر نائٹ پر امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں، ڈولفن اسکواڈ، پی آر یواور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں شہر بھر میں پٹرولنگ کریں گی۔

بلال صدیق کمیانہ نےسی ٹی او لاہور کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں، کسی بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی سے گریز کریں۔سی سی پی او لاہور نے ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا اور کہا کہ شہری ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15 پر دیں۔

دوسری جانب نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرلیا گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بوتل اور فلمی ڈئیلاگ کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرنے والے کوگرفتار کرلیا۔ملزم پابندی کے باوجود سر عام ہوائی فائرنگ کر رہا تھا،ملزم علاقہ میں اکثر ہوائی فائرنگ کرتا اور ویڈیو بنا کر تشہیر کرتا ہے۔

ملزم نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی،پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

Watch Live Public News