شیخ رشید احمد کو شادی نہیں، اب اللہ اللہ کرنا چاہیے: ریما خان

شیخ رشید احمد کو شادی نہیں، اب اللہ اللہ کرنا چاہیے: ریما خان
لاہور: (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ ریما خان نے وزیر داخلہ شیخ کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں شادی نہیں بلکہ اب اللہ اللہ کرناچاہیے۔ نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں امریکا میں رہائش پذیر ہوں جہاں میں اپنے خاوند کے ساتھ رہتی ہوں، ان کا شمار امریکا کے مشہور ڈاکٹرز میں ہوتا ہے۔ ریما خان کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کے میدان ایک بار پھر اس کھیل سے سج گئے ہیں۔ اس لئے میں کسی ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہی۔ جو ٹیم اچھا کھیلے گی، وہی میری ٹیم ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ نوے فیصد پاکستانی اپنی بیگمات سے ڈرتے ہیں جبکہ ستر فیصد مداحوں کو لگتا ہوگا کہ ہم اداکار ایک دوسے سے جیلس ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری ساتھی اداکارائوں جویریہ اور میرا سے گذشتہ دس سالوں سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بارے میں فلم سٹار ریما خان کا کہنا تھاکہ اب ان کو شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنا چاہیے، تاہم اگر وہ اپنا گھر بسائیں گے تو مجھے اس بات کی خوشی ہوگی کیونکہ اب بھی لگ بھگ 20 فیصد پاکستانی سوچ رکھتے ہونگے کہ شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے۔ اپنی زندگی کا راز بیان کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کھلے دل سے تسلیم کیا کہ ماضی میں ان کے سارے سکینڈلز جھوٹ پر مبنی نہیں تھے۔ خیال رہے کہ ریما خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے۔

Watch Live Public News