مہنگائی کی پسی عوام پراب پیٹرول بم گرائے جانے کی تیاریاں

مہنگائی کی پسی عوام پراب پیٹرول بم گرائے جانے کی تیاریاں

اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ 15 روزکے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سفارشات بھجوادیں۔

پبلک نیوز کے مطابق ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی پسی عوام پراب پیٹرول بم گرائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں، اور آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس لئے اوگرا نے اپنی سفارشات وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 50 پیسےفی لیٹرتک اضافہ کی سمری بھجوادی ہے، اور سمری میں پیٹرول 5 روپے 50 پیسے، ڈیزل 7 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 9 روپے 50 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لٹراضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔ آٓئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائےگا، اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

Watch Live Public News