اس سے قبل سلمان خان کی اسی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ امریکی اداکار جان ٹراوولٹا کو اپنا تعارف کروا رہے ہیں۔ سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ میرا تعلق بھارتی فلم انڈسٹری سے ہے اور میرا نام سلمان خان ہے۔View this post on Instagram
پبلک نیوز: بالی وڈ پر راج کرنے والے سلمان خان کو سعودی عرب میں پرسنیلٹی آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ریاض میں منعقد ہونے والے جوائے ایوارڈز کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ناصر بھائی آپ سے مل کر اچھا لگا اور ساتھ ہی سلمان خان کی تصویر پر انہیں مبارکباد دینے والے مداحوں کے تبصروں کی لائن لگ گئی۔ مداح سلمان خان کی مقبولیت سعودی عرب میں دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔