لاہور ( پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا فریڈم رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے۔ ایسی رپورٹس آئیں گی تو جی ایس پی پلس اسٹیٹس باقی رہ جائے گا نہ ہی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا جمہوریت، آئین اور عوام دوست سیاسی جماعتوں کو میڈیا فریڈم رپورٹ کے مندرجات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ رپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ ہی اس کا مزاج جمہوری ہے۔ رپورٹ گواہی دے رہی ہے کہ موجودہ حکومتی نظام فسطائیت اور آمریت کا تسلسل ہے۔ رپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ ہی اس کا مزاج جمہوری ہے۔ انہوں نے کہا اس رپورٹ سے ہر جمہوریت ودستور پسند محب وطن پاکستانی کا سر افسوس اور ندامت سےجھک گیا ہے۔