پی ٹی آئی کا  8 جون کو اسلام آباد کی بجائے سوات میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا  8 جون کو اسلام آباد کی بجائے سوات میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک )   پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے  8 جون کو اسلام آباد کی بجائے سوات میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس  ہوا۔اجلاس میں پارٹی چئیرمین بیرسٹرگوہر، سیکرٹری جنرل و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اسد قیصر سمیت اہم رہنماؤں  نے  شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے  خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات روف حسن، فردوس شمیم نقوی سمیت اہم راہنما بھی  شریک ہوئے۔

اجلاس میں   اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کے لیے 8 جون  کو روات کا مقام کو مسترد کردیا  گیا۔  تحریک انصاف  کی جانب سے  8 جون کو روات کے مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

اجلاس میں   ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔قائدین کا کہنا ہے کہ  پرامن جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔

پی ٹی آئی  نے روات میں جلسے کی اجازت کو بد نیتی قرار دے دیا۔انتظامیہ نے جلسے کو سبوتاز کرنے اور خلل ڈالنے کیلئے دور دراز مقام طے کیا۔ انتظامیہ ایف نائن پارک، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دے۔

پی ٹی آئی  کی قیادت کا 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختون خواہ علی امین گنڈا پور سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ   8 جون کو سوات میں اپوزیشن اتحاد ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کرے گی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پوری قیادت جلسہ میں شریک ہو گی۔

Watch Live Public News