شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کو کویت کا ولی عہد مقرر کردیا گیا

شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کو کویت کا ولی عہد مقرر کردیا گیا

(ویب ڈیسک )   کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح  کی جانب سے  شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کو کویت کا ولی عہد مقرر کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح  کی جانب سے ہفتے کو  ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں  شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کو ولی عہد مقرر کیا گیا۔

واضح رہے کہ 71 سالہ شیخ صباح الخالد الصباح کو کویت کی حکمران خاندان آل الصباح کے سینیئر شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  شیخ صباح الخالد  الصباح وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات اور نیشنل سکیورٹی ادارے کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Watch Live Public News