سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے ٹک ٹاک  اکاؤنٹ بنا لیا 

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے ٹک ٹاک  اکاؤنٹ بنا لیا 

(ویب ڈیسک ) امریکی صدارتی امیدوار   ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا۔

واضح رہے کہ  اپنے دور حکومت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی مگر عدالتوں نے انہیں روک دیا تھا۔

 تاہم اب   امریکا میں صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل  نے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے تاکہ   ٹک ٹاک صارفین کی حمایت بھی حاصل کر سکیں۔

گزشتہ روز  ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  نے   ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔جس میں   ڈونلڈ ٹرمپ نیو جرسی میں ہونے والی الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کی ایک فائٹ میں موجود ہیں۔

ٹک ٹاک پر ڈونلڈ ٹرمپ کے آتے ہی لاکھوں افراد نے اس اکاؤنٹ کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔

Watch Live Public News