5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی  

5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی  

(ویب ڈیسک ) 5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی   عائد کردی گئی۔

اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پانچ جون سے خلاف ورزی کرنے والے مالکان کو بھاری جرمانے ہوں گے۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ  75 مائیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز اور  سنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے شعور کیلئے ’’پلاسٹک موت ہے‘‘ کے موضوع پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا، پبلک سروس میسجز سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ   پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یا متبادل ذرائع کی تیاری اور استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔ پلاسٹک موت ہے، اس کے زہریلے ذرات سے ہم سب کو بچنے کیلئے مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

Watch Live Public News