ٹینکی کے پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے آسان طریقے

ٹینکی کے پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے آسان طریقے
کیپشن: tanki water
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)حالیہ دنوں میں گرمی کی شدت میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں بھی تیزی آرہی ہے، اردگرد کی ہر چیز گرم ہوتی جائے گی اور پھر چھت پر موجود پانی کی ٹینکی سے بھی گرم اور کھولتا ہوا پانی نلکوں میں آرہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گرمیوں میں پانی کی ٹینکی کو ٹھنڈا رکھنے اور اس کو دھوپ سے بچانے کا آسان اور سستا طریقہ ہےجو آپ کے بہت کام آئے گا۔

 تھرماپول کا استعمال
ٹینک کے پانی کو گرم ہونے سے روکنے کے لیے آپ تھرماپول کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ٹینک کو ہر طرف سے تھرماپول سے ڈھانپنا ہوگا۔ تھرماپول ایک اچھا انسولیٹر ہے جو بیرونی درجہ حرارت کو ٹینک کے اندر جانے سے روکتا ہے اور اس میں موجود پانی گرم نہیں ہوتا۔

انسولیشن کور لگائیں
پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے آپ ٹنکی کو واٹر ٹینک انسولیشن کور سے ڈھانپ سکتے ہیں، یہ کور ٹینک کو بیرونی درجہ حرارت سے بچاتا ہے۔ اس طرح گرمی کے موسم میں بھی پانی کو گرم ہونے سے روکتا ہے۔

ٹین کی شیٹ لگائیں
آپ اپنی ٹنکی کو ٹین کی چادر سے ڈھانپ سکتے ہیں، اس کے لیے ٹین شیٹ کو گول شکل میں لپیٹ کر بھی ٹنکی کو ڈھانپا جا سکتا ہے، لیکن دھیان رہے کہ ٹنکی اور ٹین کے درمیان خالی جگہ رکھیں اور اس میں ریت یا بھوسہ بھر دیں۔ ایسا کر کے آپ کو ٹنکی کا پانی ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملے گی۔

ہرے رنگ کا چھپرا اور سفید رنگ
پانی کے ٹینک کے بیرونی حصے کو سفید رنگ کرلیں۔ یہ اس لیے کیا جاتا ہے کیونکہ سفید رنگ ٹھنڈک برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ پینٹ کا تازہ کوٹ ٹینکی کے اندر بیکٹیریا کی افزائش کو بھی روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

پانی کے ٹینکی کو کسی بند جگہ پر رکھ لیں یعنی چھت پر ایک چھوٹا سا کمرہ اگر بنا ہوا ہے تو اس کے اطراف رکھ لیں یا پھر ٹینکی کے اوپر ہرے رنگ کا چھپرا ڈال دیں تاکہ براہِ راست سورج کی تپش نہ پہنچ سکے۔

Watch Live Public News