توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔ عدالت نے عمران خان کا وکالت نامہ آج ہی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ وکالت نامہ اس وقت تک نہیں آ سکتا کہ جب تک عمران خان خود نہیں آتے ، وکیل علی بخاری نے کہا کہ گذشتہ سماعت پر پی ٹی آئی رہنما عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا تھا ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آ جاتے یہ وکالت نامہ نہیں دے سکے، الیکشن کمیشن کے وکیل اور وکیل علی بخاری کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کی سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا بھی کی، عدالت نے مسترد کر دی ، عمران خان کو بیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے فوجداری کارروائی کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آئندہ سماعت میں 7 فروری کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے ۔ عدالت کے حکم پر عمران خان کے وکلا نے تیس ہزار روپے کی شوریٹی بھی دی ۔ عدالت نے آج عمران خان کو طلب کررکھا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔