ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر لداخ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایل اے سی کے قریب چینی فوج نے چرواہوں کو بھیڑیں چرانے سے روکدیا جس کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے ویڈیو شیئر کر کے مودی حکومت سے سوال کیا ہے،’’اس ویڈیو میں چین کے فوجی ہماری زمین پر چرواہوں کو جانے سے روک رہے ہیں۔ چین کے فوجیوں کی چرواہوں سے جھڑپ بھی ہوئی ہے۔ آخر چین کی اتنی ہمت کیسے ہو رہی ہے، وہ ہماری زمین پر پیر رکھنے کی جرأت کس طرح کر رہا ہے؟ کیا اس مرتبہ بھی پی ایم مودی چین کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہیں گے کہ سرحد میں کوئی نہیں گھسا ہے!
منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں تین چینی بکتر بند گاڑیاں اور کئی فوجی دکھائی دے رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ نیوما گاؤں کے قریب ایل اے سی علاقہ ہے۔
#FPVideo: Amid tensions between India and China at the LAC, a group of shepherds in Ladakh bravely confronted Chinese troops who tried to stop them from grazing cattle near the border. The video shows Indian shepherds asserting that they were on Indian territory. pic.twitter.com/rQmnIAHLKA
— Firstpost (@firstpost) January 31, 2024