ویب ڈیسک: سیاحی مقام ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری،موسم مزید سرد ہوگیا۔سیاح برف باری میں پھنس گئے،گاڑیوں کی لمبی قطاریں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں برف باری کا سلسلہ مزید3دن تک جاری رہے گا ،درجہ حرارت منفی 3سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ مری میں برفباری کا سلسلہ وقفے کے بعد دوبارا شروع ہو گیا،برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، مری میں برفباری کے بعد شدید موسم شدید سرد ہو گیا، مری میں درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ مری میں برفباری کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ مری میں برف باری کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش سے اہل علاقہ اور سیاحوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-01-31/news-1706714064-8345.mp4
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ دو سے تین دن تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے ۔
برفباری کے باعث ایکسپریس وےڈنہ کے مکام سے بند ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،ہائی وے مشینری ایکسپریس وے پر سے برف سے کلئیر کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ انتظامیہ کی سستی کسی سانحہ کا باعث بن سکتی ہے، مری 30 منٹ سے زائد ایکسپریس وے بند ہے۔برف ہٹانے میں سست روی کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ آج رات بھی جاری رے گا۔سوموار سے جاری سپیل میں 07 انچ تک برف پڑچکی ہے ۔آئندہ 24 گھنٹوں تک شدید بارش و برف باری کے امکانات ہیں۔ بارش اور برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے ۔سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاﺅ کیا جارہا ہے ۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ الرٹ ر ہے ، کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کو ساتھ ساتھ ہٹایا جائے۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔ سیاحوں کو موسم کی مناسبت سے سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم کی صورت حال کا جائزہ لے کر سفرپر نکلیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ مری ملکہ کوہسار ہے ، کوشش ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔تمام ادارے عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہیں ۔شہری احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مری میں ایک بار پھر سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، مری انتظامیہ دعووں تک محدود ، متعدد علاقوں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں@CS_Punjab @ctprwp pic.twitter.com/YbKD8JmKwc
— sajid sheikh (@sajidsheikh321) January 31, 2024
اسلام آباد کے گرد ونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،سید پور ویلج میں 9 اور گولڑہ میں 23 ملی میٹر بارش اور شمس آباد میں 10 اور چکلالہ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔نالی میں گوالمنڈی اور کٹاریاں کے مقام پر پانی کہ سطح بلند ہو گئی ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کشمیر میں بارش پہاڑوں پر برفباری شروع ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، صوابی، پشاور،مردان، چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ، خیبر میں بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم کی توقع ہے، شمالی اضلاع میں سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں ہلکی دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-01-31/news-1706709346-7568.mp4
یادرہے 2022 کے پہلے مہینے جنوری میں ملک کے مختلف حصوں سے برفباری دیکھنے کے لئے مری آنے والے 22سیاح شدید برفباری میں ٹریفک جام کے باعث اپنی جانوں سےہاتھ دھو بیٹھے تھے۔