خواتین کی گرفتاری کے دوران نازیبا اشارے کرنیوالا اہلکار گرفتار

خواتین کی گرفتاری کے دوران نازیبا اشارے کرنیوالا اہلکار گرفتار
لاہور(ویب ڈیسک) پولیس اہلکار اخلاقیات بھول گیا ، شادباغ پولیس کے ملازم نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خواتین کو بےدردی سے گرفتار کیا . اہلکار نے نازیبا اشارے کیے اور گالم گلوچ کرتا رہا. ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اہلکار کی برطرفی کا مطالبہ کیا جس پر پٔنجاب پولیس کے آفیشل پیج کی جانب سے اہلکار کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے. پولیس ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا گیا کہ اس اہلکار کو معطل کر کے اس کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مزید کہا گیا کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اہلکار کو آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹؤئٹ میں مزید کہا گیا کہ اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا اور سزا بھی دی جائے گی۔ دوسروں کے لیے جو جرم ہے وہ پولیس افسر کے لیے بھی جرم ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔