زندہ دلوں کے شہر میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش جاری

زندہ دلوں کے شہر میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارش جاری
لاہور ( پبلک نیوز) شہر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ دوپہر کو ہونے والی بارش کے بعد دھوپ اور گرمی اپنی آب و تاب سے قائم رہیں مگر اب ہونے والی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے واسا کے عملہ اور مشنری کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات کر دی ہیں۔ ایم ڈی واسا کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش اندرون شہر پانی والا تالاب میں 132 ملی میٹر تک ریکارڈ ہوئی۔ ایم ڈی واسا کے مطابق فرخ آباد 118 ملی میٹر اور چوک ناخدا 105 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نشتر ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور گلشن راوی کے علاقوں میں کم بارش ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ بارشی پانی کی 100 فیصد نکاسی تک افسران اور عملہ فیلڈ میں رہے گا۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل طور پر آپریشنل ہیں۔ مزید ایک سے دو گھنٹے میں شہر کو کلیئر کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔