نئے مالی سال کا پہلا مہینہ، ایف بی آر ہدف سے بھی آگے

نئے مالی سال کا پہلا مہینہ، ایف بی آر ہدف سے بھی آگے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ایف بی آر کا نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ہدف سے زائد ریونیو حاصل کیا۔ ایف بی آر نے مقرر کردہ ہدف سے 71 ارب روپے زائد کے محصولات اکھٹے کئے۔ اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے413 ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے۔ رواں مالی سال جولائی میں محصولات کا ہدف 342 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے 36 فیصد زائد ریونیو اکھٹا کیا ہے۔ ماہ جولائی میں 20ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے۔ گزشتہ مالی سال اس عرصہ میں15.7ارب روپے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔ ریفنڈز کے اجراء میں 26.6فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ٹیکس سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد35لاکھ30 ہزار ہو چکی ہے۔ ٹیکس سال 2019 میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے والوں کی تعداد 20 لاکھ 72 ہزار تھی۔ ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 51ارب روپے رہا۔ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ٹیکس ادائیگی میں54 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ 11744 پوائینٹ آف سیل ٹرمینلز ایف بی آر کے رپورٹنگ سسٹم کے ساتھ منسلک ہو چکے ہیں۔ پاکستان کسٹمز نے ماہ جولائی میں 67 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی حاصل کیجبکہ پچھلے سال 49 ارب کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی۔ رواں مالی کے ایک ماہ میں 37 فیصد زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی۔ جولائی 2021میں 3.6 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔