اسلام آباد ( پبلک نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہسپتال میں داخل ہونے کا معاملہ، قاضی فائز عیسی چل کر خود ہسپتال پہنچے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ سیرینا عیسیٰ کے ہمراہ ہسپتال پہنچے۔ قاضی فائز عیسی کا علاج سی ای او قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال ڈاکٹر شوکت علی بنگش کر رہے ہیں۔ ان کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔ خیال رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سیرینا عیسیٰ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ تشخیص ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کو ہسپتال داخل ہونے کا مشورہ دیا۔