لاہور: (ویب ڈیسک) ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں ناسا پلس (NASA+)کے نام سے اپنی اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو کہ اشتہارات سے پاک، بلکل مفت ہوگی ،جس میں مستقبل کے لانچوں کی براہ راست کوریج، دستاویزی فلموں اور نئی اصل سیریز کو فیچر کیا جائے گا۔ ناسا کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر آف کمیونیکیشن، مارک ایٹکائنڈ نے ایک بیان میں کہا، "ہم خلا کو مانگ کے مطابق اور ناسا کے نئے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ساتھ آپکی فنگر ٹپس پر فراہم کر رہے ہیں۔ اپنی ڈیجیٹل موجودگی کو تبدیل کرنے سے ہمیں یہ کہانیاں بہتر طور پر بتانے میں مدد ملے گی کہ ناسا کس طرح ہوا اور خلا میں نامعلوم کو دریافت کرتا ہے، دریافت کے ذریعے حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور انسانیت کے فائدے کے لیے اختراعات کرتا ہے۔ یہ چینل ناسا ایپ کے ذریعے موبائل کیلئے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر ، ٹیبلٹ اور اسٹریمنگ سروسز جیسے کہ فائر ٹی وی اور ایپل ٹی وی پر دستیاب ہوگا۔ ناسا پلس (NASA+)ایجنسی کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ویب براؤزر کے ذریعے بھی قابل رسائی ہوگا۔ ایجنسی ناسا ٹی وی (NASA TV)کو اپنے ویڈیو مواد اور لانچ اسٹریمز کے لیے استعمال کر رہی تھی جس میں ناساکی سائٹ اور یوٹیوب دونوں پر 24/7 مواد موجود ہوتاہے۔ خیال رہے کہ امریکی خلائی ادارہ اس سے پہلے 2019 میں اسپیس ایکس ڈیمو 1 مشن کی کوریج پر ایمی ایوارڈز جیت چکا ہے۔